گلگت میں8سیٹیں جیتنےپرعمران کے بجائےسلیکٹررزکومبارکباد،مریم

وقت اشاعت:19نومبر

گلگت میں8سیٹیں جیتنےپرعمران کے بجائےسلیکٹررزکومبارکباد،مریم نواز  نے مانسہرہ میں بڑے جلسے سے خطاب میں  پھر حکمران جماعت پر طنز کے نشترچلا دیئے ۔

مانسہرہ جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ   گلگت میں  دھاندلی کے باوجود پی ٹی آئی کو آٹھ سیٹیں ملیں ۔ ایسی عبرتناک شکست ہوئی کہ  شرم سے منہ چھپا کر گھر بیٹھ جانا چاہیے ۔ان آٹھ سیٹوں کی مبارکباد  عمران خان کو نہیں سلیکٹرز کو دیتے ہیں ۔ایسے اناڑی کو گاڑی دے دی گئی جسے ڈرائیونگ ہی نہیں آتی  ۔   گلگت کے عوام نے جعلی حکومت کوووٹ نہیں دیا۔

حکومت  نے پاکستانیوں کے لئے کچھ کیا ہی نہیں ۔ناکامی چھپانے کے لئے کہتے ہو ہم اور ادارے ایک پیج پر ہیں ؟ ن لیگ کو اپنی حکومت بنانے کے لیے کسی بیساکھی کی ضرورت نہیں پڑی۔ فکس میچ کے باوجود آٹھ سیٹوں سے ثابت ہو گیا کہ پی  ٹی آئی کو البتہ  بیساکھیاں مل گئیں ۔

انہوں نے کہا کہ مانسہرہ میں ترقیاتی کام ہمارے دور میں ہوئے ۔نواز شریف کو ترقی کی سزا ملی۔ جب تک یہ جعلی حکومت ہے  عوام کو مہنگائی سے چھٹکارا نہیں مل سکتا۔ جب تک یہ ٹولہ قابض رہے گاادویہ بھی سستی نہیں ہونگی ۔مریم نواز نے شرکا سے پھر اپیل کی کہ جعلی حکومت کو گرانے کے لئے آخری جھٹکا دیں۔

یہ بھی پڑھیے:عمران خان کے عجلت میں بائیڈن سے بڑے مطالبات