وزیراعظم خیرات میں ملنے والے چاولوں کے علاوہ کیا لائے ؟بلاول

سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ وزیراعظم خیرات میں ملنے والے چاولوں کے علاوہ کیا لائے ؟اپوزیشن  نے وزیراعظم کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ دورہ سعودی عرب کو ناکام قرار دے دیا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب پر  کڑی تنقید ۔۔ کہتےہیں  سعودی دورے سے چاول کے تھیلوں کے علاوہ کیا ملا؟ دورے کے اخراجات کو زکوٰۃ کی مد میں حاصل ہونے والے چاولوں کے تھیلوں کی قیمت سے موازنہ کیا جائے۔عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد ایٹمی ملک کو زکوٰۃ کے چاول کے لائق بنانے کیلئے تھی؟دعا ہے کہ خدا کسی کو ایسی جدوجہد کی توفیق نہ دے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے عوام حساب لیں گے، وزیرِاعظم صاحب! نوٹس لے کر مہنگائی پر قابو پانے کے آپ کے دعوے بے نقاب ہو چکے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا اب یہ وقت بھی آنا تھا کہ ایٹمی ملک خیرات کے چاول حاصل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ناک کٹوا دی ۔ یہ سب کچھ وزیراعظم کا وژن ہے ۔ قوم ضرور ایک دن ان کا حساب کرے گی ۔