دھاندلی کابیانیہ ٹرمپ کانہیں چلا توآپ کاکیا چلےگا؟فردوس عاشق

وقت اشاعت:9نومبر

دھاندلی کابیانیہ ٹرمپ کانہیں چلا توآپ کاکیا چلےگا؟فردوس عاشق نے کہا ہے کہ دھاندلی کا شور مچانے کا اب کوئی فائدہ نہیں ۔ عوام باشعور ہو چکے ہیں ۔

مریم نواز کےچلاس میں جلسے کے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ  مریم نواز نے  گلگت بلتستان میں انتخابات سے پہلے ہی دھاندلی کا شور مچانا شروع کردیا۔ چور مچائے شور کے مصداق آج انکو اپنا دور یاد آ رہا ہے جب انکی حکومت میں گلگت بلتستان میں دھاندلی کے ذریعے نتائج بدلے گئے۔  انکو ہم یقین دلاتے ہیں کہ  نئے پاکستان میں ایسا نہیں ہوگا۔حکومت جا نہیں رہی حکومت آگے بڑھتی جا رہی ہے اور آگے بڑھتی ہی جائے گی۔

اس حوالے سے شہباز گل نے کہا کہ گلگت انتخابات پر اپوزیشن دوغلی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔ جب اپنی کارکردگی یاد آتی ہے تو دھاندلی کا رونا شروع ہو جاتا ہے ۔ بلاول سرکاری گاڑیوں میں گلگت بلتستان مہم چلا رہے ہیں ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی چاہتےہیں ۔ صرف انہیں لاڈلے بچے کی طرح مہم چلانے کی اجازت دی جائے ۔

One thought on “دھاندلی کابیانیہ ٹرمپ کانہیں چلا توآپ کاکیا چلےگا؟فردوس عاشق

Comments are closed.