حکومت جانےوالی ہے،گلگت والےآخری دھکادیں،مریم نواز

وقت اشاعت:9نومبر

حکومت جانےوالی ہے،گلگت والےآخری دھکادیں،مریم نواز نے چلاس میں اب تک کا سب سے بڑا جلسہ  کیا۔ عوام سے ن لیگ کو ووٹ دینے کی اپیل بھی کردی ۔

جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ شیر کھڑا ہوگیا تو گیدڑ بھاگ جائیگا۔ جعلی وفاقی حکومت   کے دن گنے جاچکے ہیں ، گلگت میں الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کے انبار لگ  گئے ۔ سنا ہے دیامر سے شیر جیت رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:آئی جی کے اغوا میں آرمی چیف کی سطح پر مداخلت ہوئی ، مولانا فضل الرحمان

مریم نواز نے  پارٹی سے دغا کرنے والوں کو لوٹا قرا ر دیا۔ انہوں نے کہا کہ  گلگت بلتستان  کے عوام  نئی روایت قائم کرتے ہوئے لوٹوں کو گھر چھوڑ کر آئیں تاکہ آئندہ کسی  کو ووٹ کو بیچنے کی جرات نہ ہوسکے۔ حکومت جانےوالی ہے،گلگت والےآخری دھکادیں،مریم نواز نے مزید کہا کہ اس ناکام ٹولے نے عوام کو مہنگائی کی اذیت ناک زندگی دی ۔ قوم اس سلیکٹڈ ٹولے کا محاسبہ چاہتی ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر ن لیگی دور میں مکمل شدہ منصوبوں کا بھی تذکرہ کیا۔ ساتھ ہی  دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کو ہر صورت معاوضہ ملنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین سے صرف وعدے کئے گئے ہیں رقم کی جلد از جلد فراہمی بھی ضروری ہے ۔