پاک افغان کشیدگی بیرون ممالک میں بھی پھیل گئی ، لندن میں افغان باشندوں کا پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ

وقت اشاعت :24جولائی2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لندن ۔ پاک افغان کشیدگی بیرون ممالک میں بھی پھیل گئی ، لندن میں افغان باشندوں کا پاکستانی ہائی کمیشن  کے باہر احتجاجی مظاہرہ، پاکستان مخالف نعرے لگائے ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق لندن میں افغان مظاہرین نے پاکستان ہائی کمیشن کے باہر بڑااحتجاجی مظاہرہ کیا ہے ۔ افغان باشندوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں پاکستان مخالف نعرے درج تھے ۔ اس دوران شدید نعرے بازی کی گئی ۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق مظاہرین نے سفارتخانے آنےو الے پاکستانیوں پر تشدد بھی کیا جس سے کئی شہری زخمی ہو گئے ۔ حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کو طلب کرنا پڑا۔ پولیس نے چند افغان شہریوںکو حراست میں بھی لیا ہے تاہم انہیں کچھ دیر بعد چھوڑ دیا گیا ۔ جیو نیوز کے مطابق واقعے کی کوریج کرنےو الے ان کے رپورٹر پر بھی تشدد کیا گیا ہے ۔ مظاہرین نے کیمرہ بھی توڑ دیا۔