آزاد کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانے کے لئے ریفرنڈم کرائیں گے ، عمران خان

وقت اشاعت :24جولائی2021

دی سپر لیڈ  ڈاٹ کام ، مظفر آباد۔ آزاد کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانے کے لئے ریفرنڈم کرائیں گے ، عمران خان نے یہ بات آزاد کشمیر کے علاقے تراڑ کھل میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کہی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ریفرنڈم کرائے گی جس میں کشمیری  خود فیصلہ کریں گے  کہ وہ پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھنا چاہتے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنا فیصلہ خود کریں ۔ اس ریفرنڈم سے پہلے ہم ایک  اور ریفرنڈم کرائیں گے جس میں ہم کشمیریوں سے یہ بھی پوچھیں گے کہ بتائیں آپ بھارت کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا نہیں ؟اس کے بعد ہی ایک اور ریفرنڈم ہوگا جس میں ہم عوام سے ان کا فیصلہ لیں گے کہ پاکستان یا آزاد حیثیت ؟ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو مستقبل کا فیصلہ کرنےکا حق دیا تھا۔ ریفرنڈم ہوگا اور آپ فیصلہ کریں گے کہ ہندوستان نہیں پاکستان کے ساتھ جانا چاہتے ہیں۔ جس قوم نے آزادی کیلئے قربانی دی اسےحق  ضرور ملے گا۔ اس موقع پر انہوں نے نوازشریف پر بھی کڑی تنقید کی ۔ عمران خان نے کہا کہ یہ موٹا سا آدمی جم خانہ  کرکٹ کھیلنے آتا تھا۔ ان کے ساتھ اپنے امپائر ہوتے تھے ۔ ایک کمشنر اور دوسرا ڈپٹی کمشنر۔ جب نوازشریف آؤٹ ہو جاتے تو امپائر نو بال دے دیتا تھا۔