ڈیفنس لاہور میں 2ماہ قبل لندن سے آئی لڑکی کا پراسرار قتل

سپر لیڈ نیوز لاہور۔ ڈیفنس لاہور میں 2ماہ پہلے لندن سے آئی لڑکی  کا  پراسرار قتل ، پولیس کو کوئی ثبوت نہ ملا ۔ مقتولہ ڈیفنس لاہور میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق لاہور کے پوش علاقے میں لڑکی کے پراسرار قتل  کی لرزہ خیز واردات نے پولیس کو چیلنج کر دیا۔ لڑکی دو ماہ قبل لندن سے آئی تھی اور کرائے کے مکان میں اکیلی رہتی تھی ۔ مائرہ ذوالفقارنامی لڑکی کے والدین لندن میں ہی مقیم ہیں ۔ پولیس کےمطابق محلے داروں نے لاش کی اطلاع دی جس پر پولیس موقع پر پہنچی اورابتدائی شواہد جمع کرلئے ہیں ۔ لڑکی کی ذاتی دشمنی تھی یا یہ ڈکیتی کی واردات تھی ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ اے ایس پی ڈیفنس سدرہ خان کے مطابق پولیس تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے ۔ مقتولہ  کےجسم پرگولی کازخم اورگلے پربھی نشانات موجودہیں ۔ یوں معلوم ہوتا ہے کہ قتل سے پہلے اس پر تشدد کیا گیا۔ پولیس نےلاش کوتحویل میں لیکرپوسٹمارٹم کیلئےمردہ خانہ منتقل کردیا۔