شجاع آباد میں شادی والے گھر میں ڈکیتی، دلہن سے گینگ ریپ

وقت اشاعت:27مئی2021

سپر لیڈ نیوز، ملتان ۔ شجاع آباد میں شادی والے گھر میں ڈکیتی، دلہن سے گینگ ریپ  کیا گیا، ڈاکو پولیس کی وردیوں میں گھر میں داخل ہوئے جہاں کچھ گھنٹوں قبل ہی دلہا  قریبی گاؤں سے دلہن کو بیاہ کر لایا تھا۔

سپرلیڈ نیوز کے مطابق ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں چار ڈاکوؤں نے بارات کی رات ہی گھر میں گھس کر دلہن کو گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہو گئی ۔ ڈاکوؤں نے پانچ تولے سونا اور سوا لاکھ روپے لوٹے اور فرار ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے دو گھنٹے تک اہل خانہ کو یرغمال بنائے رکھا۔ شجاع کے علاقے موچی پورہ میں محمد لطیف نامی دلہا  گیلے وال کے علاقے سے  دلہن بیاہ کر لایا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق 4 میں سے 3 ڈاکوؤں نے پولیس وردی پہنی ہوئی تھی ۔ مسلح ڈاکوؤں نے چہرے نہیں ڈھانپے تھے ۔ سامنے آنے پر وہ ان کو پہچان سکتے ہیں ۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا اورجائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلئے ۔ دلہا اور دلہن ہسپتال میں زیر علاج ہیں