بختاور کی شادی ، مہمانوں کو پرتکلف عشائیہ،لیاری میں جشن

بختاور کی شادی ، مہمانوں کو پرتکلف عشائیہ،لیاری میں جشن  کا سماں رہا۔ بختاور بھٹو اور محمود چودھری کی شادی کی استقبالیہ تقریب بلاول ہاؤس میں منعقد ہوئی۔

استقبالیہ میں وزیراعلیٰ سندھ سمیت عزیز و اقارب شریک ہوئے۔ مہمانوں کی تواضع کے لیے  بکرے اور تیتر کا روسٹ،دھاگا کباب،مٹن چانپ،ریشمی کباب،مٹن پلاؤ،چیف چلی ڈرائی،گارلک چاول اور آصف زرداری کی پسندیدہ ڈش بھنڈی پیش کی گئی۔تقریب میں قدیم و جدید رنگوں کا حسین امتزاج نظر آیا۔سندھی کلچر بھی نمایاں رہا۔ شادی کو قدیم انداز میں 80 کی دہائی میں استعمال ہونے والے شامیانے لگاکر سجایا گیا۔جس میں مہمانوں نے خصوصی دلچسپی لی ۔ سندھی روایت کے مطابق مہمانوں کے لیے خصوصی تیار کردہ  رلی  بھی صوفوں پر سجائی گئی ۔دلہامحمود چودھری شہ بالوں کے ساتھ تقریب میں پہنچے جبکہ غیرملکی مہمان روایتی ثقافتی لباس اور پگڑی پہن کر شریک ہوئے۔   وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزرا، ارکان پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی ۔ بینظیر بھٹو کی شادی کی طرح   لیاری ککری گراؤنڈمیں  بھی بختاور کی شادی کا جشن منایا گیا اس موقع پر میوزیکل کانسرٹ کا اہتمام کیا گیا ۔