کورونا ویکسین بنانے والی امریکی کمپنیوں نے قیمتیں بڑھا دیں

وقت اشاعت 2اگست2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ کورونا ویکسین بنانے والی امریکی کمپنیوں  نے قیمتیں بڑھا دیں، تمام نئے معاہدے نئے ٹیرف پر ہوں گے ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق دونوں  بڑی امریکی کمپنیوں نے یورپ کو ویکسین فراہم کرنے سے متعلق نئے معاہدوں میں  ریٹس بڑھا دیئے ہیں ۔ فائزر نے اپنی تیارکردہ کورونا ویکسین کی ایک خوراک کی قیمت ساڑھے 15یورو سے بڑھا کرتقریباً بیس یورو کردی ہے۔اس ہی طرح موڈرنا  نے بھی نئے معاہدوں میں ایک خوراک کی قیمت تقریباً 22یورو رکھی ہے۔

کمپنیوں کی جانب سے  کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ یورپی کمیشن  کی جانب سے چند روز  قبل  جاری ہونیوالے بیان میں کہاگیاہےکہ  یورپی ممالک  ممکنہ طور پرموسمِ گرما کے اختتام تک 70فیصد آبادی کی کورونا ویکسی نیشن مکمل کرلیں گے اگرچہ نئی قیمتوں کے بعد اہداف متاثر ہوں گے تاہم فی الوقت ردعمل سامنے نہیں آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا ویکسین بنانے والی امریکی کمپنیوں نے قیمتیں بڑھا دیں جس سے یورپی ممالک روسی ویکسین کی درآمد بڑھا سکتے ہیں ۔ اس وقت چند یورپی ممالک پہلے ہی روسی ویکسین کے خریدار ہیں ۔ فائزر اور موڈرنا کے بعد روسی ویکسین عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر ہے۔

مرکزی صفحہ پر جائیے