اسلام آبادمیں شادی سے انکار پر ایک اور خاتون قتل ، ملزم نے لاش ویرانے میں دبا دی

وقت اشاعت 2اگست2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ اسلام آبادمیں شادی سے انکار پر ایک اور خاتون قتل ، ملزم نے لاش ویرانے میں دبا دی ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق شہر اقتدار میں جرائم بڑھ گئے ہیں ۔ ایک اور خاتون کو شادی سے انکار پر قتل کردیا گیا۔ سفاک قاتل نے گلا دبانے کے بعد لاش کورال کے ویرانے میں دبا دی ۔ پولیس نے  ٹریس کیا تو ملزم نے اقبال جرم کر لیا۔ میت کی نشاندہی کر دی جس پر پولیس نے لاش نکال کرپوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی۔ 

مقتولہ کے بیٹے نے ماں کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ مارگلہ میں درج کرا رکھی تھی ۔ چالیس سالہ نجمہ بی بی کے بیٹے نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کی ماں ایف ایٹ کے ایک گھر میں ملازمہ ہے ۔ خرم نامی ڈرائیور زبردستی شادی کرنا چاہتا ہے ۔ چند روز قبل اس نے والدہ کو اغوا کرلیا ۔ پولیس نے واقعے کا کھوج لگاتے ہوئے ملزم خرم کو گرفتار کرلیا ۔