سندھ حکومت ٹرک کی بتی کےپیچھےلگانا جانتی ہے،اسدعمر نے کہا ہے کہ ہم مان لیتے ہیں کراچی پیکیج میں 750ارب روپے سندھ لگا رہا ہے ۔ مگر کام بھی توکر کے دکھائے ۔
میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیرنے کہا کہ سندھ حکومت ہر کام کاغذوں میں کرنے کی عادی ہے ۔ کوئی بھی کام نظر نہیں آرہا۔ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے کراچی پر صرف پریس کانفرنسز سے کام چلایا۔
اب اگر کام نہ کیا تو سندھ کے عوام جوتے ماریں گے ۔ اگر یہ سب پرانے منصوبے ہیں تو زمین پر کام کتنا ہوا؟آپ کام نہیں کرنا چاہتے تو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا نا جانتے ہیں ۔اب اس طرح کی سیاست مزید نہیں چلے گی۔
یہ بھی پڑھیئے:معاون خصوصی وزیراعظم سے زیادہ طاقتور ہیں ،بلاول
وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ کراچی کو زرداری لیگ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ سندھ میں 3نسلوں سے حکومت کرنے والوں نے شہر کو اس حال پر پہنچایا۔بیڈ گورننس سے کراچی بارش کے پانی میں ڈوب جاتا ہے۔
فرزند زرداری نے آج والد کے کرپشن کیسز پر بات کی۔ یہ لوگ گوداموں میں گندم ،توشہ خانہ میں گاڑیاں اور سیلاب زدگان کا فنڈز بھی نہیں چھوڑتے۔مراد سعید نے مزید کہا کہ سندھ کی حالت خراب کرنے والی پی ٹی آئی کے خلاف باتیں کرتے ہیں ۔
بلاول کو چاہیے کہ پہلے وہ اپنے والد کی کرپشن پر بات کریں ۔ خیالی باتوں سے اب کام نہیں چل سکتا۔ سندھ کے حوالے بارہ سال سے پیپلز پارٹی کا ظلم برداشت کر رہےہیں ۔