دی سپر لیڈ ، اسلام آباد۔ سیاست چمکانےوالےعمران موٹروےسانحہ پرکیوں خاموش ہیں؟ شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔
اپنی تقریر میں شہبازشریف نے کہا زینب کیس میں ہماری تفتیش جاری تھی ۔ مگر عمران خان نے سیاست چمکانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا۔ بڑھ چڑھ کر بیان دیئے گئے ۔ اب اتنا بڑا واقعہ ہوگیا ۔ عمران خان کیوں خاموش ہیں ؟
موٹر وے واقعہ پر عمران خان کا کوئی واضح بیان سامنے نہیں آرہا ۔ عمران خان اور موجودہ حکومت کی وجہ سے قوم اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتی ہے ۔ ہر شخص پریشان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موٹر وے سانحے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہوگی ۔ مگر سی سی پی او نے متنازع بیان دے کر حکومتی پالیسی کی عکاسی کردی ۔
یہ بھی پڑھیئے:نیازی آمریت شرمناک ہے ، شہبازشریف
شہبازشریف نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت وفاق کی طرح مکمل ناکام ہے ۔ شاید عوام سے بدلہ لینے کے لئے بزدار کو مسلط کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر شہبازشریف نے سوال اٹھایا کہ سیاست چمکانےوالےعمران موٹروےسانحہ پرکیوں خاموش ہیں؟ خواجہ آصف نے تقریر میں کہا سانحے پر ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالی گئی ۔ اتنے بڑے واقعے سے وزیراعلیٰ پنجاب کو فوری مستعفی ہو جانا چاہیے تھا۔