خاتون سےزیادتی موٹروےپرنہیں ہوئی، مرادسعیدکادعویٰ

دی سپر لیڈ ، اسلام آباد۔ خاتون سےزیادتی موٹروےپرنہیں ہوئی، مرادسعیدکادعویٰ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے خاتون سے زیادتی کو موٹر وے کی حدود سے باہر قرار دیا ہے ۔

قومی اسمبلی میں جذباتی تقریر کے دوران وزیر مواصلات نے کہا کہ ہر کوئی ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہاہے ۔ اپوزیشن نے شور مچا رکھا ہے ۔ پہلے یہ تو جان لیں کہ یہ واقعہ موٹر وے کی حدود میں نہیں ہوا۔ بلکہ موٹر وے اتر کر رنگ روڈ پر ہوا ہے۔یہ لنک روڈ موٹر وے کا حصہ ہی نہیں ۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذمہ داری کیسے قبول کر سکتے ہیں ؟ بحیثیت  مرد اس واقعے پر معافی مانگتا ہوں۔ کیونکہ اس واقعے پر ہر مرد شرمندہ ہے ۔ مراد سعید کی تقریر کےدوران ایوان میں ہنگامہ ہوا۔ اپوزیشن بنچوں سے بھی شور کی آوازیں آئیں ۔

یہ بھی پڑھیئے: موٹر وے گینگ ریپ ، پنجاب پولیس نے خود ہی معاملہ الجھا دیا

دوسری جانب اسی اثنا میں عامر لیاقت حسین  سیٹ پر کھڑے ہو گئے  اور اپنی ہی جماعت کے ایم این اےعطا اللہ پر لپک پڑے ۔  حکومتی ارکان نےدونوں ایم این ایزمیں بیچ بچاؤکرایا۔ عامر لیاقت حسین کو بھی تقریرکا موقع ملا جس میں انہوں نے زیادتی کے ملزموں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ۔