PAKISTAN

کیپٹن صفدرکی گرفتاری میں رینجرزملوث نہیں،شہبازگل

7گھنٹےقبل

کیپٹن صفدرکی گرفتاری میں رینجرزملوث نہیں،شہبازگل نے کہا ہے کہ ن لیگ جھوٹ بول رہی ہے ۔ گرفتاری میں سادہ کپڑوں والے اہلکار بھی نہیں تھے ۔

شہباز گل نے کہا کہ  کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آچکی ہے ۔ چیلنج کرتا ہوں اس میں دکھا دیں کہ رینجرز کہاں ہیں اور سادہ کپڑوں والے اہلکار کہاں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ جھوٹ بولنے کی ماہر  ہے ۔ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص مریم نواز کا سکیورٹی گارڈ ہے ۔

https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1319348589118836736

یہ بھی پڑھیے

انہوں نے کہا کہ نہ تو رینجرز نے آپریشن میں حصہ لیا اور نہ ہی دروازہ توڑ کر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نکالا گیا۔ سادہ کپڑوں میں ملبوس کوئی اہلکار وہاں موجود نہیں تھا۔ عزت اور احترام کے ساتھ کیپٹن صفدر کو ساتھ لے جایا گیا۔ دروازے کا لاک پولیس کے جانے کے بعد توڑ  کر تصویر بنائی گئی ۔ ن لیگ کی سازش بے نقاب ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی ٹولا ہے جن کی وجہ سے سانحہ ماڈل ٹاؤن رونما ہوا تھا۔

کیپٹن صفدرکی گرفتاری میں رینجرزملوث نہیں،شہبازگل نے ہوٹل کے باہر کھڑی وی رینجرز کی گاڑیوں کے حوالے سے وضاحت دی کہ وہ پہلے سے وہاں کھڑی تھیں ۔

Related Articles

Back to top button