PAKISTAN

حکومت کےلئےسراج الحق نیاخطرہ

وقت اشاعت:5گھنٹےقبل

عمران یوسفزئی ، دی سپر لیڈ پشاور،حکومت کےلئےسراج الحق نیاخطرہ بنتے نظر آرہےہیں ۔ اتوار کے روز بونیر کے میدان میں بڑے پاور شو کے بعد سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ۔

سپر لیڈ کے مطابق خیبر پختونخوا کے ایک پسماندہ شہر بونیر میں جماعت اسلامی نے بڑا جلسہ کر کے سب کو حیران کر دیا۔ اس جلسے میں ایک اندازے کے مطابق بیس سے تیس ہزار افراد نے شرکت کی ۔ جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کااعلان کر دیا ۔ حکومت کے لئے باعث تشویش امر یہ ہو سکتا ہے کہ اس اعلان میں امیر جماعت اسلامی نے واضح کہہ دیا کہ وہ مولانا فضل الرحمان کی طرح خالی ہاتھ واپس نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس تبدیلی سے تو عوام شیطان کی طرح پناہ مانگتے ہیں ۔ اسلام آباد کی طرف جانے کا وقت آگیا۔ سراج الحق نے کہا کہ اس نام نہاد سونامی کی وجہ سے ہی مہنگائی اور تباہی ہے ۔قیمتیں کم نہیں ہوئیں تو گریبان پکڑیں گے ۔کرکٹ کھیلنا الگ ہے اور حکومت کرنا الگ ۔۔ اب وزیراعظم کےخلاف عوام کا سونامی آئے گا۔تحریک انصاف نے قومی اداروں کو متنازع بنا دیا ۔عوام کا صبر جواب دے چکا ۔تجزیہ کاروں کےمطابق حکومت کےلئےسراج الحق نیاخطرہ بنتے نظر آرہے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button