سابق شوہر سے دوبارہ تعلقات کا رنج ، لاہور میں بھائی نے بہن اور سابق بہنوئی کو قتل کر دیا

وقت اشاعت :25جولائی2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ سابق شوہر سے دوبارہ تعلقات کا رنج ، لاہور میں بھائی نے بہن اور سابق بہنوئی کو قتل کر دیا ، ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق لاہور میں غیرت کے نام پر قتل کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ لاہورکے علاقے سندر میں گھریلو جھگڑے پر ملزم نے فائرنگ کر کے اپنی بہن اور سابقہ بہنوئی کو قتل کر دیا۔  مقتولین کی شناخت ریاست اور شگفتہ کے نام سے ہوئی ۔ پولیس کے مطابق مقتول ریاست اور مقتولہ شگفتہ کی دس سال پہلے طلاق ہو گئی تھی ۔ دوبارہ تعلقات استوار کرنے پر بھائی نے اپنی بہن کو منع کیا۔ ہفتے کے روز جھگڑے کے بعد ملزم نے طیش میں آکر اپنی بہن کو قتل کر دیا۔ اس کے بعد ملزم نے سابق بہنوئی کے گھر جا کر اسے بھی گولیاں مار دیں اور موقع سے فرار ہو گیا۔ سی سی پی او لاہور نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

واپس مرکزی صفحے پر جائیں