بھارت میں مون سون نے تباہی مچا دی ، 125افراد ہلاک

وقت اشاعت :25جولائی2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، ممبئی ۔ بھارت  میں مون سون نے تباہی مچا دی ، 125افراد ہلاک  ہو گئے۔ شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق بھارت میں مون سون نے تباہی  مچا دی ہے  ۔ مسلسل بارشوں کی وجہ سے نشیبی علاقے ڈوب گئے ۔ مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 125 ہو گئی ۔ مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے جہاں اکثر مقامات پر دو روز سے بجلی  غائب ہے ۔ دیواریں اور چھتیں گرنے سے کئی ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں ۔ درجنوں افراد  سیلابی ریلوں میں بہہ گئے ہیں جو اب تک لاپتہ ہیں ۔

علاقے سے نقل مکانی بھی جاری ہے۔ زیادہ متاثرہ علاقوں میں فوج کو طلب کیا گیا ہے ۔ ادھر فلپائن  کے دارالحکومت منیلا میں بھی بارش سے سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی۔ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ۔چین  میں وسطی صوبہ ہینان میں بھی  ریکارڈ بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے۔صوبہ زی جیانگ میں  بھی سمندری طوفان کی آمد سے پہلے بارشوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ،وسیع علاقہ زیر آب آگیا۔

واپس مرکزی صفحے پر جائیں