زمبابوے کی کمزورٹیم آسانی سےزیر

وقت اشاعت :2نومبر

 زمبابوے کی کمزورٹیم آسانی سےزیر ہوگئی ۔ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف دوسرا ون ڈے 6 وکٹوں سے جیت کر سیریز بھی اپنے نام کرلی۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق دوسرے میچ میں بھی پاکستان کو زمبابوے کو ہرانے کے لئے زیادہ مشقت نہیں کرنی پڑی ۔ افتخار احمد کی 5 وکٹوں نے زمبابوے کو 206 رنز پر محدود رکھا۔ کوئی بھی زمبابوے کا بلے باز افتخار کو کھل کر نہ کھیل سکا۔ بابر اعظم کے ناقابل شکست 77 رنز نے 36ویں اوور میں گرین شرٹس کو ہدف تک پہنچادیا۔  امام الحق نے 49، حیدر علی نے 29، عابد علی نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔ زمبابوے کی کمزورٹیم آسانی سےزیر ہو گئی یوں پاکستان نے سیریز دو صفر سے جیت لی۔

میچ کی خاص بات علیم ڈار کا ریکارڈ تھا۔ علیم ڈار ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز سپروائز کرنےوالے امپائر بن گئےہیں۔ علیم  ڈار سب سے زیادہ ٹیسٹ  سپر وائز  کرنے کا بھی ریکارڈ رکھتے ہیں ۔  ورلڈ ریکارڈ کے بعد علیم ڈار نے کہا کہ سنگ میل پر خوشی ہے ۔ خاندان اور کرکٹ بورڈ کا شکر گزار ہوں۔

علیم ڈار ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز سپروائز کرنےوالے امپائر بن گئے

واضح رہے کہ علیم ڈار دو مرتبہ آئی سی سی امپائر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں ۔