شاہد آفریدی کورونا سے صحت یاب

شاہد آفریدی   کورونا سے  صحت یاب ہوگئے ۔ اپنے ٹویٹر پیغام  نے انہوں نے بتایا کہ دوسرا ٹیسٹ منفی آیا ہے ۔اس حوالے سے انہوں نے مزید لکھا کہ ان کی بیٹیوں اور اہلیہ کے ٹیسٹ بھی منفی آئے ہیں ۔ شاہد آفریدی کا تیرہ جون کو کوویڈ19 ٹیسٹ مثبت آیا تھا  جس کے بعد  آفریدی نے گھرمیں اٹھارہ روز تک خود الگ تھلگ  رکھا ۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ  اب فیملی میں واپس جانے کا وقت ہے جسے وہ بہت مس کر رہے ہیں ۔ جن لوگوں نے دعائیں کی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، اللہ تعالی تمام لوگوں اور ان کے خاندانوں کو عالمی وبا سے محفوظ رکھے۔ شاہد آفریدی کی صحت یابی پر ان کے مداحوں نے مبارکباد دی  اور پیغامات کے ڈھیر لگا دیئے ۔