تین سال سےانصاف مانگنےوالی ام رباب چانڈیوکون ہے؟

وقت اشاعت:7گھنٹے قبل

دی سپر لیڈڈاٹ کام، کراچی ۔ تین سال سےانصاف مانگنےوالی ام رباب چانڈیوکون ہے؟ کچھ عرصے سے گوشہ نشین رہنے والی لاڑکانہ کی مظلوم لڑکی پھر مںظر عام پر آگئی ۔احتجاج کا اعلان کردیا۔

سپرلیڈ نیوز کےمطابق ام رباب چانڈیو کا تعلق لاڑکانہ سے ہے ۔ ام رباب کے والد، چچا اور دادا کو 2018میں قتل کر دیا گیا تھا۔ ام رباب نے اپنے اہلخانہ کے قتل کا بدلہ لینے کی ٹھانی اور بندوق اٹھانے کے بجائے قانون کا سہارا لیا مگر انہیں قدم قدم پر ناکامی کامنہ دیکھنا پڑا ۔ ام رباب پولیس سٹیشن ، وکیل ، کچہری ، سول عدالت سے لے کر انسانی حقوق کے دفاتر بھی گئیں مگر انہیں انصاف نہ ملا ۔

اتوار کے روز وہ اپنے رشتے داروں کے ہمراہ گڑھی خدا بخش آن پہنچی اور بھٹو خاندان کے مزار کے سامنے دھرنا دے دیا۔ ان کے ساتھ ہجوم دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے مزار کا مرکزی دروازہ بند کر دیا اورانہیں اندر داخل نہ ہونے دیا۔

اس موقع پر ام رباب چانڈیو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ تین سال سے انصاف کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہیں ۔ قاتلوں کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے ۔ وہ بھٹو کی دھرتی میں انصاف مانگنے آئی ہیں۔ ابتدا میں تو مقدمہ ہی درج نہیں کیا گیا۔ اب مقدمے کے بعد پولیس کسی کی بھی گرفتاری نہیں ڈال رہی ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بھی قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں ۔ ملزم بااثر ہیں اور قانون کی گرفت سے کوسوں دور ہیں ۔ ام رباب چانڈیو نے بلاول بھٹو زرداری سے نوٹس لینے کی اپیل کی ۔ ام رباب کے احتجاج کے باعث گڑھی خدا بخش کی مرکزی شاہراہ گھنٹوں ٹریفک کے لئے بند رہی۔

One thought on “تین سال سےانصاف مانگنےوالی ام رباب چانڈیوکون ہے؟

Comments are closed.