دی سپر لیڈ ، لاہور ۔ سوشل میڈیا پرغیرملکی حسینہ کی دوستی کی درخواست سوچ سمجھ کرقبول کریں ۔ یہ فرینڈ ریکوسٹ صارفین کو مہنگی پڑ سکتی ہے ۔ ایف آئی اے نے ایک ایسے ہی گروہ کو گرفتارکرلیا ۔ ایف آئی اے نے خوبصورت لڑکیوں کی تصویروں کے ذریعے جھانسہ دیکر اپنے جال میں پھانسنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ۔
گروہ میں پانچ نائیجرین جبکہ ایک پاکستانی ملزم شامل ہے۔ ملزموں نے سوشل میڈیا صارفین کو مختلف جھانسے دے کرکروڑوں روپے ہتھیا لئے۔ دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات بھی کر دیئے ۔نائجیرین خاتون نے ابتدائی بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانیوں سے لاکھوں روپے بٹور چکی ہے ۔
اس گروپ کا طریقہ واردات دوستی کے بعد بلیک میلنگ تھا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے راوی روڈ کے رہائشی کی شکایت پر کارروائی کی اور ملزموں کو حراست میں لیا