کیویزنےرحم کی تمام اپیلیں مسترد کردیں

کیویزنےرحم کی تمام اپیلیں مسترد کردیں ۔ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے تیسرے دن  نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے ظالمانہ طریقے سے پاکستانی بالروں کی درگت بنائی ۔

پاکستانی کھلاڑی باؤلنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ تینوں ہی شعبوں میں بے بس ہوگئے۔ کین ولیمسن کی ڈبل سنچری نے کیویز کو 362 رنز کی برتری دلادی۔ دوسری اننگز میں پاکستان کا 8 رنز پر ایک بلے باز آؤٹ بھی ہوگیا۔ یوں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم ہو گئی  ۔  

 کپتان کین ولیمسن نے کیرئیر کی چوتھی ڈبل سنچری  سکور کی ۔ ان کے تین کیچز ڈراپ کئے گئے ۔ ہینری نکولس اور ڈیرل مچل نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا۔ دونوں نے سنچریز بناکر نیوزی لینڈ کا سکور 659 تک پہنچا دیا ۔ جس کے بعد کپتان نے اننگز ڈیکلیئر کردی۔ نیوزی لینڈ کو بڑے سکور تک پہنچانے میں پاکستانی فیلڈرز  خوب تعاون کیا۔اظہر علی نے 2جبکہ کپتان محمد رضوان نے ایک کیچ چھوڑا