برطانیہ میں ہر50میں سےایک فردکوروناکا شکارہونےلگا

برطانیہ میں ہر50میں سےایک فردکوروناکا شکارہونےلگا ۔ برطانیہ میں کورونا کی دوسری قسم کے وار تیز ہوگئے ۔ کئی شہروں میں لاک ڈاؤن  لگ گیا

کورونا وائرس کے مہلک وار نے برطانیہ کو لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔ وائرس کےتقریباً اکسٹھ ہزار ریکارڈ  کیسز  سامنے آگئے۔ملک میں کورونا کی خراب صورتحال کے باعث بورس جانسن نے دورہ بھارت منسوخ کردیا۔ملکہ برطانیہ نے بھی تمام گارڈن تقریبات  منسوخ کردیں۔اسکاٹ لینڈ کی سربراہ نے بھی امریکی صدر کو برطانیہ آنے سے منع کردیا۔اسی طرح ناروے نے ایک جگہ پر پانچ سے زائد افراد کا جمع ہونا ممنوع قرار دیا۔ فرانس نے ویکسی نیشن پروگرام میں فائر فائٹرز اور امدادی ورکرز کو بھی شامل کرلیا۔