لاہور : پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس کے بعد بہت سے سوالات نے جنم لیا ہے کہ کیا یہ ایک متوازن ٹیم تیار کی گئی ہے ؟ یہی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گی جس میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں اس طرح یہ اندازہ لگا لیا جائے گا کہ ٹیم کی کارکردگی کی رہنے والی ہے ۔
سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر،فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور سلمان علی آغا ،کپتان محمد اور ابرار احمد بھی ٹیم کاحصہ ہیں۔ فاسٹ بالرز میں حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق موجودہ حالات میں فخر زمان کی ٹیم میں واپسی یقینا خوش آئند ہے ۔
فخر زمان کی موجودگی سے پاکستانی ٹیم بہتر پوزیشن میں ہوگی جبکہ صائم ایوب کے ان فٹ ہونے سے اوپننگ مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق بابر اعظم اگر اس ٹرافی میں بہترین فارم میں نظر آئےتو یقینی طور پر پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہو جائے گی۔ تو کیا کیا پی سی بی چیمپینز ٹرافی کے لئے متوازن ٹیم تیار کرنے میں کامیاب رہا ؟ ایسے میں کہا جا سکتاہے کہ ٹیم متوازن ہے اور کچھ کردکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔