SPORTS

معروف ٹی وی اینکر نے فٹ بال میچ کے دوران بولڈ لباس پہن کر سب کو حیران کر دیا

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، سڈنی ۔ معروف ٹی وی پریزینٹر ایلینورا انکارڈونا کے بولڈ لباس نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے

وقت اشاعت : 30مارچ2025

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، میلان۔ معروف ٹی وی پریزینٹر ایلینورا انکارڈونا کے بولڈ لباس نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے ۔  نامناسب لباس زیب تن کئے اینکر پرسن پر خاصی تنقید کی جارہی ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین اسے کھیل کی ساکھ کونقصان پہنچانے سے تعیبر کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیزن اسپورٹس چینل کی پریزینٹر ایلینورا انکارڈونا کو ‘ٹرانس پیرنٹ’ متنازع لباس پہننے دیکھا گیا۔ واقعہ یووینٹس اور انٹر کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا، جب پریزینٹر نے میچ کی میزبانی کرتے ہوئے ایک ٹرانس پیرنٹ نامناسب لباس کا انتخاب کیا جس کو دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔ایلینورا انکارڈونا دوران میچ مرکز نگاہ بنی رہیں ۔ فٹ بال شائقین کے مطابق ایک فٹ بال میزبان کو ایسا لباس زیب تن کرنا زیب نہیں دیتا۔ یہ فٹ بال کا میچ ہے کوئی فیشن شو نہیں ۔ کھیل کو کھیل ہی رہنا چاہیے ۔ دوسری جانب ٹرولنگ کے بعد فی الوقت اینکر پرسن کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ اٹلی کے متعدد ٹی وی چینل نے اس لباس پر مختلف تبصرے کئے ہیں اور اس عمل کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے 

معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے پہلی مرتبہ اپنی طلاق  پر کھل کر بات کر دی

Related Articles

Back to top button