دی سپر لیڈ ڈاٹ کام، واشنگٹن ڈی سی ۔ طالبان کی حکومت کو قبول کئے بغیر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان عوام کی مدد کریں گے ،امریکا نے واضح کر دیا۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق دوحا میں افغان طالبان اور امریکا کے تعلقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ افغانستان سے غیرملکی فوجی انخلا کے بعد طالبان کی عبوری حکومت اور امریکا کے نمائندے پہلی بار دوحہ میں آمنے سامنے بیٹھے۔
دوحا معاہدے پر عمل درآمد ، ممکنہ انسانی المیے کو روکنے کے لیے انسانی امداد اور غیرملکیوں کے محفوظ انخلا پر بات ہوئی ۔طالبان نے عبوری حکومت سنٹرل بینک کے ذخائر پر عائد پابندی اٹھانے کا مطالبہ کردیا ۔امریکا نے کورونا ویکسین کی بھی پیشکش کردی ۔