دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ خلا میں مقناطیسی طوفان زمین کی جانب بڑھنے لگا، سورج پر دھبے نمودار ، خطرے کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق خلائی ماہرین اور ناسا کے سائنسدانوں نےجیومیگنیٹک طوفان کےزمین سےٹکرانے کا خدشہ ظاہرکردیا۔ اس حوالے سے وارننگ جاری کردی گئی ۔ سائنسدانوں کے مطابق سورج سے بڑاشمسی شعلہ زمین سے ٹکرا سکتا ہے جس سے زمین پر مواصلاتی نظام متاثر ہو سکتا ہے ۔ خلا میں برپا ہونیوالے طوفان کے سبب زمین پر پاورگرڈز کا کام زیادہ نقصان اٹھا سکتا ہے ۔
بلندی والے علاقوں میں صوتی لہریں اور مقناطیسی لہریں گڑ بڑ کر سکتی ہیں ۔ فی الوقت اس طوفان کی شدت کا اندازہ لگانا مشکل ہے لیکن اگر یہ طاقتور ہوا تو خلائی اسٹیشن کا رخ بھی تبدیل کرسکتاہےجسے گراؤنڈ کنٹرول کے ذریعے واپس ٹریک پر لانا پڑے گا۔ جیومیگنیٹک طوفان کے زمین تک پہنچنے سے قبل ہی سورج میں دھبے دیکھے جاسکتے ہیں۔سپین میں درجنوں افرادسورج کا یہ نظارہ دیکھنے کیلئے سیاحتی مقام پر پہنچ گئے ہیں ۔