SUPER LEADS

ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا اختیار وزیراعظم کےپاس ہے ، فواد چودھری کے بیان پر متضاد تبصرے

وقت اشاعت :13اکتوبر2020

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا اختیار وزیراعظم کےپاس ہے ، فواد چودھری  کے بیان  پر متضاد تبصرے  شروع ہو گئے ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراطلاعات نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے ۔  سول اور عسکری قیادت کے تعلقات مثالی  ہیں ۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کی طویل ملاقات ہوئی  ہے جس میں اس معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ   وزیر اعظم آفس کبھی ایسا کوئی کام نہیں کرے گا جس سے فوج  کی عزت پر حرف آئے ۔ وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے معاملے پر کابینہ کو اعتماد میں لیا ہے ۔ سوشل میڈیا کی قیاس آرائیوں پر  کان نہ دھرے جائیں ۔

فواد چودھری نے  دوران پریس کانفرنس متعدد بار فوج اور سول قیادت میں تناؤ کی خبروں کی وضاحت کی ۔فواد چودھری کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ پاکستانی میڈیا میں دبے الفاظ میں اس تناؤ کا تذکرہ کیا جارہا ہے مگر کوئی بھی ٹی وی چینل اس معاملے  میں واضح موقف دینے سے قاصر ہے ۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر بعض افراد کا کہنا ہے کہ فواد چودھری کا یہ بیان اس تناؤ کو واضح کر رہا ہے ساتھ ہی وزیراعظم کے ڈٹ  جانے کی طرف بھی اشارہ کر رہا ہے ۔

Related Articles

Back to top button