دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ پاکستان کی مالی مشکلات بڑھنے لگیں ، آئی ایم ایف نے ایک ارب ڈالر کی فراہمی کے لئے نئی شرائط رکھ دیں ، رقم نہ ملی تو ادائیگیوں کا تواز ن بگڑ جائے گا
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے ڈو مور کامطالبہ کر دیا ہے ۔ مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کی وجہ سے عالمی مالیاتی ادارے نے ایک ارب ڈالر کی قسط روک دی ہے ۔ اگر یہ رقم نہ ملی تو پاکستان میں ادائیگیوں کا توازن بگڑ جائے گا جس کی وجہ سے مہنگائی کی بدترین لہر کا سامنا کرنا ہوگا، بجلی اور پٹرول مزید مہنگا کرنا پڑے گا۔ آئی ایم ایف روپے قدر میں مزید کمی اور ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے اقدامات چاہتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک ارب ڈالر کی قسط کے لیے پاکستان آئی ایم ایف کی باقی تمام شرائط ماننے کے لیے تیارہے۔نجکاری پروگرام میں تیزی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط میں سرفہرست ہیں ۔وزارت خزانہ کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک اور سیکرٹری خزانہ تاحال آئی ایم ایف حکام کو قائل نہیں کر پائے ۔مذاکرات آئندہ ہفتے بھی جاری رہیں گے۔