SUPER LEADSSUPER WORLD

چین اور امریکا دو جہاز ہیں جنہیں کبھی نہیں ٹکرانا چاہیے

وقت اشاعت :17نومبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ چین اور امریکا دو جہاز ہیں جنہیں کبھی نہیں ٹکرانا چاہیے ، چینی صدر کا یہ جملہ دنیا بھر کے لئے انتہائی اہمیت اختیار کر گیا۔

دی سپر  لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان پہلی ورچوئل ملاقات کے پوری دنیا میں چرچے ہیں ۔ مبصرین کے مطابق  یہ ملاقات   خوشگوارماحول میں ہوئی۔ کانفرنس روم میں  بڑی اسکرین پر چینی صدر کے نمودار ہوتے ہی امریکی صدر مسکرااٹھے ، بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا تو دونوں رہنماؤں نے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔چینی صدرنےکہاکہ چین اور امریکہ ایسےدو جہازہیں جنہیں  کبھی آپس میں ٹکرانا نہیں چاہیے۔

چین اور امریکی صدور کے درمیان انتہائی اہم ملاقات ایسے وقت  پرہوئی  جب دونوں کے درمیان تائیوان، تجارت اور انسانی حقوق جیسے مسائل پر شدیدتناؤ  ہے تاہم مذاکرا ت میں تعلق بہتر بنانے اور تلخیاں کم کرنے پر زور دیا گیا۔   چینی سرکاری  میڈیا نےملاقات کوبے تکلف، تعمیری، ٹھوس اور نتیجہ خیز قرار دیا جبکہ وائٹ ہاوس کےمطابق دونوں رہنماؤں  نے تبت، ہانگ کانگ اور سنکیانگ میں چین کے طرز عمل  پربھی بات کی۔

Related Articles

Back to top button