دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، ڈبلن ۔ آئرلینڈ کی حکومت نے 17ہزار مہاجرین کو شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا ، پاکستانی بھی مستفید ہونگے ۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق آئرش حکومت نے طویل مشاورت کے بعد مہاجرین کو قانونی حیثیت دینے کی منظوری دی ۔ اس فیصلے پر میڈیا پر گرما گرم تبصروں کاسلسلہ بھی جاری ہے ۔دائیں بازو کی بعض تنظیمیں حکومتی فیصلے سے خوش نہیں ۔ فیصلے کی رو سے چار سال سے بغیر دستاویز ملک میں مقیم مہاجرین کو قانونی حیثیت دی جائےگی۔ہزاروں پاکستانی بھی آئرلینڈ کی حکومت کے اس فیصلے سے مستفید ہوسکیں گے۔یہ پاکستانی مختلف ادوار میں آئرلینڈ پہنچے ۔ ان میں سے متعدد کے ویزوں کی معیاد ختم ہوچکی ہے ۔ ملکی میڈیا کے مطابق تین سال سے مقیم بچوں کو بھی قانونی حیثیت دی جائےگی۔وہ طالبعلم بھی اس اسکیم کے تحت اپلائی کرسکتے ہیں جن کے ویزوں کی معیاد ختم ہوچکی۔واضح رہے کہ آئرلینڈ میں اس وقت سترہ ہزار مہاجرین بغیر دستاویز مقیم ہیں۔