SUPER LEADS

پاکستان میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا مشتبہ کیس آگیا، حتمی رپورٹ میں دو ہفتے لگیں گے

وقت اشاعت :10دسمبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کراچی ۔ پاکستان میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا مشتبہ کیس آگیا، حتمی رپورٹ میں دو ہفتے لگیں گے ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق پاکستان میں کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کا پہلا  مشتبہ کیس رپورٹ ہواہے ۔ کراچی  میں ایک 65سالہ خاتون میں وائرس پایا گیا ۔ طبی ماہرین کے مطابق خاتون  میں علامات تقریبا وہی  ہیں جو برطانیہ میں کیسز کی ہیں تاہم حتمی طور پر تحقیقات کے بعد ہی کوئی رائے دی جا سکے گی ۔  خاتون کی   فیملی کے  تین افراد   میں بھی کورونا وائرس پایا گیا ہے ۔

  وزیر صحت سندھ عذراپیچوہو کا  کہنا ہے کہ اومی کرون کا کیس ابھی مشتبہ ہے۔تصدیق کے لیے ایک سے دو ہفتے لگیں گے۔ماہرین اس  وائرس پر تحقیق کر رہے ہیں ۔ اومی کرون وائرس کے مشتبہ کیس کی جینومک اسٹڈی جاری ہے۔مشتبہ مریضہ  نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی  تھی ۔ خاتون ضلع شرقی کی رہائشی ہیں جن کے گھر کی گلی سیل کر دی گئی ہے

Related Articles

Back to top button