BREAKINGSUPER LEADS

حکومت پاکستان نے مقامی الیکٹرک کاروں کی پیداوار میں اضافے کے لئےڈیوٹی میں حیران کن حد تک کمی کردی

وقت اشاعت :23دسمبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ پاکستان نے مقامی الیکٹرک کاروں کی پیداوار میں اضافے کے لئے ڈیوٹی میں حیران کن حد تک کمی کردی ، قومی پالیسی جاری کر دی گئی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  حکومت نے پانچ سالہ نئی آٹو پالیسی کی منظوری دے دی  ہے ۔  مقامی تیار کردہ الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 17 سے ایک فیصد کرنے کا فیصلہ سامنے آگیا۔  الیکٹرک گاڑیوں کے پرزہ جات پر کسٹمز ڈیوٹی 1 فیصد کرنے کی منظوری مل گئی ۔ سی بی یو کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی 25 سے کم کرکے 10 فیصد ہوگی۔اسی طرح موٹرسائیکل کے الیکٹرک پرزہ جات پر بھی ایک فیصد ہی ڈیوٹی دینا ہوگی ۔   

پالیسی کی رو سے ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کم کرکے آٹھ اعشاریہ پانچ  فیصد  ہوگا ۔ ہائبریڈ سی بی یو کی امپورٹ پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی جائے گی۔۔ 1800 سی سی سے اوپر کی ہائبریڈ گاڑیوں پر 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کم کی جائے گی۔ حکومت نے 1800 سی سی سے کم ہائِبریڈ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی صفر کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ۔ آٹو پالیسی کے تحت حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے سخت فیصلےکئے جارہے ہیں ۔  حفاظتی معیارپر پورا نہ کرنے پر گاڑیوں کی درآمد پر پابندی لگا دی جائے گی ۔

Related Articles

Back to top button