دی سپر لیڈ ڈاٹ کام، ٹوکیو۔ جاپان میں شدید برفباری، 150سے زائد پروازیں منسوخ، کئی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق شدیدبرفباری نےجاپان کولپیٹ میں لےلیا ہے ۔محکمہ موسمیات نے جاپان کے زیادہ تر شہروں میں مزیدبرف باری کی وارننگ جاری کردی ۔لوگوں کوغیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کرنےکی ہدایت کردی گئی۔
تیز ہواؤں اور برف باری نےمعمولات مفلوج بنادیئے ۔جاپان کی دو سب سے بڑی ایئر لائنز کے تمام آپریشنز منسوخ کر دیئے گئے ہیں جس سے ملک میں فضائی سروس مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ۔ملک کے شمالی اور مغربی حصوں میں شدید برف باری کی وجہ سے کل 150پروازیں منسوخ کرنا پڑیں ۔ ماہرین کے مطابق بڑی تعداد میں پروازیں منسوخ ہونے سے جاپان کا بیرونی دنیا سے رابطہ کٹ کر رہ گیا ہے ۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کاکہناہےکہ رواں ہفتے برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا جس سے صورتحال مزید گھمبیر ہو سکتی ہے ۔ واضح رہے کہ برفباری کے باعث ملک میں موٹر ویز اور ہائی ویز بھی بند کر دی گئی ہیں ۔