پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کی اطلاعات ہیں جس میں چار دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں ۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے قریب کیا گیا۔۔ جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی اطلاع ملی ۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن کیا اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی ۔
آپریشن کے دوران پاک فوج کے 4 جوان بھی جام شہادت نوش کر گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی محمد اسماعیل خان، محمد شہباز یاسین، راجا ولید احمد اور محمد رضوان خان نشانہ بن گئے ۔ سکیورٹی فورسز نے تمام دہشت گردوں کو ختم کر دیا۔۔ سرچ آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر کر دیا گیا۔