SUPER LEADS

وزیراعظم نے98لاکھ کا ٹیکس دیا، عثمان بزدار کا ٹیکس صرف 2ہزار روپے

وقت اشاعت :4جنوری2022

ندیم چشتی ، بیورو چیف ، اسلام آباد۔ وزیراعظم نے98لاکھ کا ٹیکس دیا، عثمان بزدار نے صرف 2 ہزار روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے ، ایف بی آر نے تفصیلات جاری کردیں ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق ارکان اسمبلی کے گوشواروں کی روشنی میں کس نے کتنا ٹیکس دیا ؟ایف بی آر نے تفصیلات جاری کردیں ۔ اعداد وشمار کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے 2019 میں 98 لاکھ 54 ہزار 959 روپے ٹیکس دیا۔شہباز شریف نے82 لاکھ42 ہزار662 روپے ٹیکس جمع کروایا۔حمزہ شہباز نے 71لاکھ 58ہزار روپے سرکار کے حوالے کئے  ۔28 کروڑ سے زائد آمدنی رکھنے والے آصف علی زرداری نے 22 لاکھ 18 ہزار 229 روپے ٹیکس دیا۔

بلاول بھٹو نے 5 لاکھ 35ہزار 245 روپے ٹیکس جمع کروا کر قومی ذمہ داری نبھائی ۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی آمدن 26لاکھ 82ہزارا187روپے ہے۔  انہوں نے 1 لاکھ 36 ہزار 808 روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سال 2019 میں کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا ۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان  جام کمال نے ایک کروڑ 17لاکھ  50 ہزار 799  روپے ٹیکس ادا کیا ہے

Related Articles

Back to top button