کابینہ میں اے ٹی ایم بیٹھے ہیں ، خواجہ آصف

قومی اسمبلی میں خواجہ آصف نے پھر  حکمران جماعت پر کڑی تنقید کی ہے ۔  اپنی تقریر میں خواجہ آصف نے کہا کہ کابینہ میں دوہری شہریت  رکھنے والے ایک شخص کے اے ٹی ایم ہیں  ۔ ان سے فائدہ اٹھانے کے لئے ان کو کبھی  نہیں نکالا جائے گا۔ امپورٹڈ  مشیر ملک لوٹنے آئے ہیں ۔

سوال یہ پید اہوتا ہے کہ  جب ایوان میں دوہری شہریت والے نہیں آسکتے تو پھر کابینہ میں بیٹھنے کا کیا جواز ہے ؟ایک وزیر نے  اپنے ہی قومی ادارے  کو  پوری دنیا میں بدنام کرا دیا ۔پی آئی اے کا بحران دنیا میں  گونج رہا ہے ۔ آٹا ، چینی ، ادویہ مہنگی کر کے عوام کی چیخیں نہ نکلوائی جائیں ۔

انہوں نے کہا  جان بوجھ کر چینی چور جہانگیر ترین کو باہر بھگا دیا گیا۔ کسی نے ہمت نہیں کی کہ تحقیقات  کے بعد ثابت ہونے پر سزا کا عمل شروع کرے ۔ باتیں کرنی بہت آسا ن ہیں لیکن حکومت کے پاس  اب اقتدار کا کوئی جواز نہیں بچا