اقامہ ہولڈر ہم پر تنقید کرتے ہیں !مراد سعید

قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کی تقریر کےبعد  مراد سعید نے بھی جواب دیا ۔ انہوں نے کہا   جو وزیر ہم پر تنقید کر رہے ہیں وہ خود اقامہ ہولڈر   ہیں اور ماضی میں  لاکھوں کی تنخواہیں کھاتے رہے ۔ خواجہ آصف وزیر خارجہ ہونے کے باوجود اقامہ رکھتے تھے اور بڑی تنخواہیں کھاتے رہے۔اب   بڑی غیرت کی بات کرتے ہیں؟

مراد سعید نے کہا اپوزیشن کو اپنی پالیسی وضع کرنی ہوگی۔  آئے روز حکومت پر تنقید کی کوئی وجہ سمجھ میں نہیں آرہی ۔  نجکاری کا عمل سابق حکومت نے شروع کیا  تھا سب لوگ جانتے ہیں پی آئی اے میں پیپلز پارٹی نے جعلی بھرتیاں کرائیں اپنے  ساتھیوں کو نوازا گیا۔   انہی کی وجہ سے پی آئی اے خسارے میں آیا ۔۔  ادارے تباہ کرنے والے اب سوالات اٹھا رہے ہیں۔