اومی کرون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ،کراچی میں شرح بڑھنے لگی ، وائرس کا اگلا ہدف لاہور ہوگا

وقت اشاعت :4جنوری2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ اومی کرون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ،کراچی میں شرح بڑھنے لگی ، وائرس کا اگلا ہدف لاہور ہوگا، محکمہ صحت نے تشویش ظاہر کردی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پاکستان میں اومی کرون نے جال بچھانا شروع کردیا ہے ۔  کراچی میں مزید دس افراد میں اومی کرون کی تصدیق ہوگئی ہے ۔  مصدقہ کیسز کی تعداد54 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق  پنجاب میں مزید36افراد میں اومی کرون پایا گیاجن میں سے 33 مریضوں کا تعلق لاہور سے  ہے۔  

صوبے میں   کل کیسز کی تعداد 117 ہوگئی ۔  اسلام آباد میں بھی مزید 34 افراد نئے ویرینٹ  سے بیمار پڑگئے۔ مجموعی کیسز سو سے تجاوز جبکہ مزید مضافاتی علاقوں میں وائرس پھیلنے کی اطلاعات ہیں ۔

 این سی او سی کے مطابق  مثبت کیسز کی شرح ڈیڑھ فی صد  رہی ۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران  708 افراد  کورونا کا شکار ہوئے ،  مزید دوافراد انتقال کرگئے۔