SUPER LEADS

وزیراعظم کو سخت سوالات کا سامنا ، رکن اسمبلی نور عالم خان بھی برہم ، عمران خان لاجواب

وقت اشاعت : 14جنوری2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ وزیراعظم کو سخت سوالات کا سامنا ، رکن اسمبلی نور عالم خان بھی برہم ، عمران خان لاجواب   نظر آئے ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان اسمبلی کے سخت سوالات سے عمران خان بیک فٹ پر دکھائی دیئے ۔ پرویزخٹک کے بعدرکن اسمبلی نور عالم  بھی عمران خان سے  سخت سوالات کرتے رہے ۔ انہوں نے پہلا   سوال اٹھایا کہ کیا ہمیں منی بجٹ سے گیس پانی اور بجلی ملے گی؟ کیا اسٹیٹ بینک کی خودمختاری سے سلامتی ادارے تو متاثر نہیں ہوں گے؟ کیا ہم سلامتی اداروں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات  بھی آئی ایم ایف کو دیں گے ؟وزیراعظم نے جواب دیا کہ میں واضح کرناچاہتاہوں کہ ملک کے مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا۔ سلامتی اداروں کا تحفظ ہر صورت یقینی بناناہے۔یہ حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔

Related Articles

Back to top button