اپوزیشن کا شور شرابا کسی کام نہ آیا ، حکومت منی بجٹ بل منظور کرانے میں کامیاب

وقت اشاعت :14جنوری2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ اپوزیشن کا شور شرابا   کسی کام نہ آیا ، حکومت منی بجٹ بل منظور کرانے میں کامیاب   ہو گئی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق حکومت نے قومی اسمبلی سے منی بجٹ بل پاس  کرالیا ۔ بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔ا پوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کر دی گئیں ۔ حکومت نے سٹیٹ بینک بل 2022 اورہیلتھ کیئر اتھارٹی بل بھی آسانی سے منظور کرا لیا۔قومی اسمبلی نےپبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل ،اوگرا ترمیمی بل ،پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل بل اورپاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل  کو بھی گرین سگنل ملا۔

ایک کے بعد ایک بل پاس ہونے پر اپوزیشن کا پارہ چڑھ گیا۔ ایوان  میں گو نیازی گو  کے نعرے  گونجتے رہے جبکہ  ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دی گئیں ۔  ایوان مچھلی منڈی بنا رہا۔اپوزیشن ارکان وزیراعظم اور اسپیکر روسٹرم کے سامنے کھڑے ہوگئے۔حکومتی ارکان نے وزیراعظم کے گرد حصار بنائے رکھا ۔