SUPER LEADS

ملکی سیاست میں بڑی ہلچل ، علیم خان جہانگیر ترین گروپ میں شامل، مزید وزرا بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کو تیار

وقت اشاعت:8مارچ2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ ملکی سیاست میں بڑی ہلچل ، علیم خان  جہانگیر ترین گروپ میں شامل، مزید وزرا بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کو تیار   ہو گئے ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  پی ٹی آئی کی تنظیمی ڈھانچے میں اہم کردار ادا کرنے والے عبد العلیم خان نے جہانگیر ترین گروپ  کو جوائن کر لیا۔ ذرائع کے مطابق علیم خان کو منانے کی تمام کوششیں ناکام ہوئی ہیں ۔ تحریک انصاف کے اہم رہنما آخری وقت تک علیم خان کو روکتے رہے مگر انہوں نے عثمان بزدار کی چھٹی تک پارٹی میں واپس آنے سے انکار کردیا۔ جہانگیر ترین کے گھر ہم خیال ارکان کا اہم اجلاس میں ہوا جس میں جہانگیر ترین نے لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عبد العلیم خان نے کہا  تحریک عدم اعتماد کی صورت میں مشاورت سے فیصلہ کریں گے ۔  پنجاب میں چالیس ایم پی ایز سے ملا ہوں ۔ سب کو پنجاب حکومت پر اعتراضات ہیں۔ جہانگیر ترین کو کام سے کیوں روکا گیا آج تک جواب نہیں ملا۔ ہم نےبرے وقت میں عمران خان کا ساتھ دیا تھا۔ نئے لوگ سامنے آگئے ۔ وقت کےساتھ پرانے لوگ پیچھے چلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کو بنانے  میں اہم کردار ادا کیا تھامگر سب پرانے ارکان کو سائیڈ لائن کر دیا گیا۔

Related Articles

Back to top button