SUPER LEADS

جن لوگوں سے غلطی ہوئی ہے اب ایک ہی حل ہے فوری الیکشن کرائیں ، عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ  کو کھلا پیغام

وقت اشاعت :22اپریل2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ جن لوگوں سے غلطی ہوئی ہے اب ایک ہی حل ہے فوری الیکشن کرائیں ، عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ  کو کھلا پیغام  سامنے آگیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق لاہور جلسے میں عمران خان نے پھر روایتی انداز میں مخالفین کو آڑھے  ہاتھوں لیا۔ انہو ں نے اسٹیبلشمنٹ کو مخاطب کیا مگر نام لئے بغیر کہا کہ جن لوگوں سے غلطی ہوئی ہے اب ایک ہی حل ہے کہ وہ فوری الیکشن کرائیں ۔ عوام میری کال کا انتظا ر کریں ۔ اسلام آباد جانے کے لئے آپ کو کال دے سکتا ہوں ۔ طے کرنا ہے کہ ہم نے غلامی کی زندگی نہیں گزارنی ۔ انہوں نے اسٹیبلشمنٹ سے خراب تعلقات کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں میری آزاد خارجہ پالیسی پسند نہیں آئی ۔ انہیں میرا اسلامو فوبیا پر بولنا پسند نہیں آیا۔ روس اس لئے گیا تاکہ پاکستانی عوام کے لئے سستی گندم خرید سکوں ۔ یہ گندم ہمیں تیس فیصد کم ریٹ پر ملنی تھی ۔ بھارت کو دیکھیں اس نے امریکا کو انکار کیا جو بھارت کو روس سے تیل لینے سے منع کر رہا تھا۔ ملک کے لئے آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد اور روایت ڈال رہا تھا مگر سازش سامنے آگئی ۔

عمران خان نے پھر فضل الرحمان کو ڈیزل کہہ کر مخاطب کیا

انہوں نے ایک مرتبہ پھر مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل کہہ کر مخاطب کیا ۔ شہباز شریف کو چیری بلوسم کہا اور واضح کیا کہ یہ ہوتی ہے اصل سلیکٹڈ حکومت جو خو د گھبرائی ہوئی ہے ۔ عمران خان نے مزید کہا کہ توشہ خانہ تحائف سے گھر کے نیچے والی سڑک بنوائی تھی ۔ ہر چیز ریکارڈ پر ہے ۔پچاس  فیصد ادائیگی پر تحائف خریدے تھے ۔ ہم نے تو ن لیگ کی پالیسی تبدیل کی جو دس فیصد پر تحائف خریدتی تھی ۔ عمران خان نے مزید کہا کہ وہ آرام سے بیٹھنے والے نہیں ۔ عوام ان کے ساتھ ہیں ۔ جلد اس حکومت کا خاتمہ ہوگا اور شفاف الیکشن ہونگے ۔ اس حکومت میں سب مجرم بیٹھے ہیں اور ضمانت پر ہیں ۔ یہ لوگ اپنی  مرضی سے تعیناتیاں کر رہے ہیں مرضی کا قانون چاہتے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button