مری میں برف کا طوفان 30 افراد کی جانیں لے گیا، بچے ، خواتین مدد کے منتظر، شہر آفت زدہ قرار

وقت اشاعت :8جنوری 2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ،مری ۔ مری میں برف کا طوفان 30 افراد کی جانیں لے گیا، بچے ، خواتین مدد کے منتظر ، مری آفت زدہ قرار  دے دیا گیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق مری میں حکومتی  نا اہلی کے باعث ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں داخل ہونے دی گئیں۔ بڑی تعداد میں سیاح مری میں داخل ہوئے تو تیز برفباری کے باعث راستے بند ہوگئے ۔ بچے بھی گاڑیوں میں پھنسے رہے ۔   برف کے طوفان نے مری ،نتھیا  گلی ، گلیات میں تباہی  مچائی ۔ سینکڑوں  گاڑیاں پھنسنے سے بڑے حادثات  ہوئے ۔ کچھ پھنسے سیاحوں نے بتایا کہ رات بھر برفباری ہوتی رہی ۔ دن میں بھی تعطل نہیں آیا ۔ کئی کئی فٹ برفباری کے باعث گاڑیاں پھنسی رہیں ، لوگوں نے گاڑیوں کے اندر ہی پناہ لئے رکھی ۔

اس دوران بچے  بھوک سے بلکتے رہے ۔ اب بھی کئی گاڑیاں برف کے نیچے دبی ہوئی ہیں ۔انتظامیہ نے   سیاحتی شہر  کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور مزید سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا ہے ۔  تیز  ہواؤں کےساتھ برفباری کا سلسلہ جاری  ہے ۔ ملکہ کوہسار اور گردونواح میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کا نظام بھی مفلوج ہے