محکمہ موسمیات نے شدید برفباری کے 3الرٹ جاری کئے ، حکومت نے پھر بھی ایک لاکھ گاڑیاں مری داخل ہونے دیں

وقت اشاعت :9جنوری2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ،اسلام آباد۔ محکمہ موسمیات نے شدید برفباری کے 3الرٹ جاری کئے ، حکومت نے پھر بھی ایک لاکھ گاڑیاں مری داخل ہونے دیں ، سانحہ مری میں حکومت کی نا اہلی سامنے آگئی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق  محکمہ موسمیات کے الرٹ کے باوجودحکومت  نے بدترین نا اہلی دکھاتے ہوئے سیاحوں کی انٹری نہ روکی ۔ بہتر   انتظامات  کئے گئے نہ گاڑیوں کو روکنے کے اقدامات کئے گئے ۔

  محکمہ موسمیات نےپہلا الرٹ 31دسمبر  دوسرا پانچ جنوری کو جاری کیا، اسی طرح 6اور 7جنوری کو بھی ایڈوائزری جاری کی تھی اور سخت موسم سے آگاہ کیا۔

ڈی جی میٹ کے مطابق ان الرٹس میں شدید برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے راستے بند ہونے کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔ محکمہ موسمیات  کے الرٹ کے باوجود حکومت نے سیاحوں کو خود وادی میں داخل ہونے کی ترغیب دی ۔