دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، پشاور۔ عمران خان نے 25مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کر دیا، فوج کو نیوٹرل رہنے کی تلقین کر دی ۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق عمران خان نے کور کمیٹی کےاجلاس کےبعد لانگ مارچ کی تاریخ دے دی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاست نہیں انقلاب آرہا ہے ۔ کارکن تمام رکاوٹیں توڑ کر آجائیں میں سری نگر ہائی وے پر جوائن کروں گا۔ فوج کو بھی کہتا ہوں کہ آپ اگر کہتےہیں کہ نیوٹرل ہیں تو پھر آپ نیوٹرل ہی رہیں ۔ بیوروکریسی بھی ہمارے مارچ میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالے ۔ ورنہ ہم ایکشن لیں گے ۔
عمران خان نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ آنے تک اسلام آباد بیٹھنا پڑے گا، کارکن تیار رہیں،حقیقی آزادی کے لئے قربانی دینا پڑے گی ۔ ابھی بتا رہا ہوں یہ لوگ انٹرنیٹ بند کردیں گے ۔ ہم اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے ۔انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں ایک مرتبہ پھر امریکی سازش کے حوالے سے آگاہ کیااور کہا کہ یہ دھمکی براہ راست دی گئی ۔ یہ وارننگ مجھے نہیں پاکستان کو دی گئی ۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر کب تک ہم غلام بنے رہیں گے ۔