دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے قرض کی منظوری دے دی ، اسی ہفتے ایک ارب17کروڑ ڈالر ملیں گے
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کو قرض کے اجرا کی منظوری دی ہے جس کے بعد ای ایف ایف پروگرام بحال ہو گیا۔اب ہمیں ساتویں اور آٹھویں قسط کی مد میں ایک ارب 17 کروڑ ڈالرملیں گے ۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مشکل فیصلے کرنا پڑے ۔ تمام کریڈٹ شہباز شریف کو جاتا ہے جن کے باعث پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا ہے