دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ میٹنگ میں فارن سیکرٹری کو کہنا ہے مرضی کے منٹس لکھ دے ، امریکا کا نام کسی صورت نہیں لینا، عمران خان کی سائفر پر ایک اور آڈیو وائرل ہو گئی ۔
دی سپرلیڈڈاٹ کام کے مطابق عمران خان کی سائفر سے متعلق ایک اور آڈیو وائرل ہو گئی جس میں سائفر کے حوالے سے پراپیگنڈا واضح ہو گیا ہے ۔ اس آڈیو میں عمران خان، اسد عمر ، اعظم خان اور شاہ محمود قریشی سے مخاطب ہیں ۔ آڈیو میں عمران خان نے کہا اچھا شاہ جی، کل ہم تینوں (عمران خان، اعظم خان اور شاہ محمود قریشی) نے اور وہ ایک فارن سیکرٹری نے میٹنگ کرنی ہے۔ ہم نے یہی کہنا ہے کہ وہ جو لیٹر ہے نا اس کے چپ کر کے مرضی کے منٹس لکھ دے۔ اعظم خان کہہ رہا ہے کہ اس کے منٹس بنا لیتے ہیں۔ اسے فوٹو اسٹیٹ کر کے رکھ لیتے ہیں۔
آڈیو میں کیا اسد عمر نے عمران خان سے اختلاف کیا ؟
دوران گفتگوسابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کہتے ہیں کہ یہ سائفر 8 یا 9 کو آیا ہے۔جس پر عمران خان کہتے ہیں کہ میٹنگ 7 کو ہوئی تھی۔ ہم نے تو کسی صورت امریکا کا نام لینا ہی نہیں ہے۔ اس ایشو پر پلیز کسی کے منہ سے ملک کا نام نہ نکلے۔ یہ آپ سب کے لیے بہت اہم ہے کہ کس ملک سے لیٹر آیا ہے۔ میں کسی کے منہ سے اس کا نام نہیں سننا چاہتا۔آڈیو میں اسد عمر کہہ رہے ہیں کہ آپ جان کر اسے لیٹر کہہ رہے ہیں۔ یہ لیٹر نہیں میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ ہےجس پرعمران خان انہیں ٹوکتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہی ہے ناں میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ ہے یا لیٹر ہے ایک ہی چیز ہے۔ لوگوں کو ٹرانسکرپٹ کی تو سمجھ نہیں آنی تھی ناں ۔ آپ پبلک جلسے میں ایسے ہی کہتے ہیں۔
عمران خان کی آڈیو لیک ہونے کے بعد امریکی سائفر اور سازش کا بیانیہ بظاہر دم توڑ گیا ہے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس آڈیو سے عمران خان کی سیاست کو بہت نقصان پہنچ سکتا ہے ۔