SUPER LEADS

جنرل باجوہ نے ڈبل گیم کھیلی ، ان کی مدت ملازمت میں توسیع غلطی تھی، عمران خان

وقت اشاعت :4دسمبر2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ جنرل باجوہ نے ڈبل گیم کھیلی ، ان کی مدت ملازمت میں توسیع غلطی تھی، عمران خان سابق آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کے فوری بعد کھل کر الزامات لگانے لگے ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی ۔ اگر حکومت مارچ کے آخر تک الیکشن کرانے پر تیار ہے تو ہم ابھی اسمبلیاں نہیں توڑیں گے ۔ نجی ٹی  وی کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہاکیا یہ چاہتے ہیں کہ 66 فیصد ملک میں الیکشن ہوجائے اور  پھر اس کے بعد عام انتخابات ہوں ؟ عقل تو یہ کہتی ہے کہ 66 فیصد ملک میں الیکشن ہو رہا ہے تو عام انتخابات کرانے ضروری ہیں ۔ ان کو یہ بھی معلوم ہے کہ اگر الیکشن ہوئے تو پی ڈی ایم کا صفایا ہو جائے گا۔ عمران خان نے کہا بجٹ کے بعد الیکشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ہر قیمت پرحکومت کا راستہ روکیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گیم اب آصف زرداری کے ہاتھ میں نہیں ہے ۔ سب کچھ حکومت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔

Related Articles

Back to top button